
امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے امریکی 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84 بموں کی پہلی کھیپ پہنچنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔۔یہ کھیپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ترسیل پر سے پابندی ہٹانے کے بعد بھیجی گئی۔اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہاکہ اسرائیل کو بھیجی گئی اسلحے کی کھیپ اسرائیلی فضائیہ اور فوج کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے ،،ان کے مطابق یہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان مضبوط اتحاد کا ثبوت ہے۔۔۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم ’حماس بطور فوجی یا حکومتی قوت برقرار نہیں رہ سکتی۔ انہیں ختم کرنا ہو گا۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/18/2025


