International

چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی تاریخ طویل ہے، چینی نائب صدربیجنگ () چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے زیرو ٹیرف کے تحت چین کو برآمد کی جانے والی کینیا کی مصنوعات کی نمائش اور چین ۔ کینیا بزنس فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔منگل کے روز ہان ژینگ نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی تاریخ طویل ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں صدر شی جن پھنگ اور صدر ولیم روٹو نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں چین۔کینیا ہم نصیب معاشرے کے درجے تک بلند کیا جائے، جس نے دوطرفہ تعلقات کی طویل المدتی ترقی کے لیے سمت متعین کی اور چین-افریقہ تعلقات سمیت گلوبل ساوتھ ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اہم رہنمائی فراہم کی۔ہان ژینگ نے تین نکاتی تجاویز پیش کیں۔ اول ، تزویراتی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے اور جدیدیت کے سفر میں ایک دوسرے کے ساتھی بنیں۔ دوم ، باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے اور حقیقی معنوں میں باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کے دوست بنیں۔ سوم ،کثیرالجہتی نظام کا تحفظ کیا جائے اور کھلی عالمی معیشت کے معمار بنیں۔تقریب سے قبل ہان ژینگ نے کینیا کے نائب صدر کِنڈیکی سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔

Date . Mar/24/2026

چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی تاریخ طویل ہے، چینی نائب صدربیجنگ () چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے زیرو ٹیرف کے تحت چین کو برآمد کی جانے والی کینیا کی مصنوعات کی نمائش اور چین ۔ کینیا بزنس فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔منگل کے روز ہان ژینگ نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی تاریخ طویل ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں صدر شی جن پھنگ اور صدر ولیم روٹو نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں چین۔کینیا ہم نصیب معاشرے کے درجے تک بلند کیا جائے، جس نے دوطرفہ تعلقات کی طویل المدتی ترقی کے لیے سمت متعین کی اور چین-افریقہ تعلقات سمیت گلوبل ساوتھ ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اہم رہنمائی فراہم کی۔ہان ژینگ نے تین نکاتی تجاویز پیش کیں۔ اول ، تزویراتی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے اور جدیدیت کے سفر میں ایک دوسرے کے ساتھی بنیں۔ دوم ، باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے اور حقیقی معنوں میں باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کے دوست بنیں۔ سوم ،کثیرالجہتی نظام کا تحفظ کیا جائے اور کھلی عالمی معیشت کے معمار بنیں۔تقریب سے قبل ہان ژینگ نے کینیا کے نائب صدر کِنڈیکی سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ Read More »

چین اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری وقت کی ضرورت ہے، چینی وزیر خا رجہدونوں مما لک کے رابطوں سے باہمی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، وانگ ای بیجنگ () چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے بیجنگ میں برطانوی وزیرِاعظم کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ رواں سال جنوری میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا کامیاب اور تاریخی دورۂ چین دونوں ممالک کے مختلف حلقوں اور عالمی رائے عامہ میں مثبت انداز میں سراہا گیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان طویل المدتی اور مستحکم جامع تزویراتی شراکت داری وقت کی ضرورت اور عوامی خواہشات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے قریب آ کر تعمیری رابطہ برقرار رکھنے سے اختلافات اور چیلنجز کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکتا ہے اور باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کریں، مختلف سطحوں پر روابط کو فروغ دیں، تعاون کو وسعت دیں، اختلافات کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھیں اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھائیں۔جوناتھن پاول نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ وزیرِاعظم اسٹارمر کے دورۂ چین کے نتائج پر عمل درآمد کا خواہاں ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو مضبوط بنا کر طویل المدتی مستحکم جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ایران کی صورتحال اور یوکرین بحران سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے چین کے منطقی اور منصفانہ مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورتحال کے اثرات پھیل رہے ہیں، جنگ کا طول پکڑنا مزید نقصان اور سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں فریقین کو کشیدگی بڑھانے کے بجائے مسئلے کو مذاکرات اور سیاسی حل کی جانب واپس لانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

Date . Mar/24/2026

چین اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری وقت کی ضرورت ہے، چینی وزیر خا رجہدونوں مما لک کے رابطوں سے باہمی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، وانگ ای بیجنگ () چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے بیجنگ میں برطانوی وزیرِاعظم کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ رواں سال جنوری میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا کامیاب اور تاریخی دورۂ چین دونوں ممالک کے مختلف حلقوں اور عالمی رائے عامہ میں مثبت انداز میں سراہا گیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان طویل المدتی اور مستحکم جامع تزویراتی شراکت داری وقت کی ضرورت اور عوامی خواہشات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے قریب آ کر تعمیری رابطہ برقرار رکھنے سے اختلافات اور چیلنجز کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکتا ہے اور باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کریں، مختلف سطحوں پر روابط کو فروغ دیں، تعاون کو وسعت دیں، اختلافات کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھیں اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھائیں۔جوناتھن پاول نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ وزیرِاعظم اسٹارمر کے دورۂ چین کے نتائج پر عمل درآمد کا خواہاں ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو مضبوط بنا کر طویل المدتی مستحکم جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ایران کی صورتحال اور یوکرین بحران سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے چین کے منطقی اور منصفانہ مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورتحال کے اثرات پھیل رہے ہیں، جنگ کا طول پکڑنا مزید نقصان اور سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں فریقین کو کشیدگی بڑھانے کے بجائے مسئلے کو مذاکرات اور سیاسی حل کی جانب واپس لانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ Read More »

جرمن کمپنیاں چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاںبیجنگ () جرمن کمپنیوں نے چین میں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چائنا ڈیولپمنٹ فورم میں شرکت سمیت وزارتِ تجارت اور مختلف حکومتی اداروں سے ملاقاتوں کے ذریعے جرمن کاروباری وفود خاص طور پر اہم شعبوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔باش گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران کمپنی نے چین میں تقریباً 60 ارب یوان کی سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ بھی اہم شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دی جائے گی۔اسی طرح باسف گروپ کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی کمپنی ہمیشہ چین کو عالمی سطح پر اپنے اثاثہ جاتی انتظام اور ترقی کے لیے سب سے اہم مرکز سمجھتی آئی ہے، اور مستقبل میں بھی چین ان کی عالمی حکمت عملی کا کلیدی حصہ رہے گا۔

Date . Mar/24/2026

جرمن کمپنیاں چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاںبیجنگ () جرمن کمپنیوں نے چین میں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چائنا ڈیولپمنٹ فورم میں شرکت سمیت وزارتِ تجارت اور مختلف حکومتی اداروں سے ملاقاتوں کے ذریعے جرمن کاروباری وفود خاص طور پر اہم شعبوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔باش گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران کمپنی نے چین میں تقریباً 60 ارب یوان کی سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ بھی اہم شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دی جائے گی۔اسی طرح باسف گروپ کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی کمپنی ہمیشہ چین کو عالمی سطح پر اپنے اثاثہ جاتی انتظام اور ترقی کے لیے سب سے اہم مرکز سمجھتی آئی ہے، اور مستقبل میں بھی چین ان کی عالمی حکمت عملی کا کلیدی حصہ رہے گا۔ Read More »

شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی صدر بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بئی کےشیونگ آن نیو ایریا کا دورہ کیا اور شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ترقی کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مزید اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم مرحلہ وار نتائج حاصل کیے ہیں ۔فروری 2017 میں جنرل سیکرٹری نے پہلی مرتبہ صوبہ حہ بئی کی کاؤنٹی آن شین کا دورہ کیا، جس کے ایک ماہ بعد ہی شیونگ آن نیو ایریا کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ جنوری 2019 میں انہوں نے دوبارہ شیونگ آن کا دورہ کیا، اس وقت یہ علاقہ عملی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ مئی 2023 میں تیسرے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کا یہ شہر وسیع پیمانے پر تعمیر اور بیجنگ کے غیر دارالحکومتی افعال کی منتقلی کے دوہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ حالیہ دورہ صدر شی جن پھنگ کا شیونگ آن کا چوتھا دورہ ہے۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شیونگ آن نیو ایریا کو اعلیٰ معیار کے تقاضوں کے مطابق ایک جدید شہر کے طور پر ترقی دی جائے۔ منصوبے کے اجراء کے صرف 10 دن بعد شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت اس منصوبے کو کس قدر اہمیت دیتی ہے، اور یہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ درست فیصلے کے بعد فوری عملدرآمد کیا جائے۔

Date . Mar/24/2026

شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی صدر بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بئی کےشیونگ آن نیو ایریا کا دورہ کیا اور شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ترقی کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مزید اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم مرحلہ وار نتائج حاصل کیے ہیں ۔فروری 2017 میں جنرل سیکرٹری نے پہلی مرتبہ صوبہ حہ بئی کی کاؤنٹی آن شین کا دورہ کیا، جس کے ایک ماہ بعد ہی شیونگ آن نیو ایریا کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ جنوری 2019 میں انہوں نے دوبارہ شیونگ آن کا دورہ کیا، اس وقت یہ علاقہ عملی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ مئی 2023 میں تیسرے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کا یہ شہر وسیع پیمانے پر تعمیر اور بیجنگ کے غیر دارالحکومتی افعال کی منتقلی کے دوہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ حالیہ دورہ صدر شی جن پھنگ کا شیونگ آن کا چوتھا دورہ ہے۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شیونگ آن نیو ایریا کو اعلیٰ معیار کے تقاضوں کے مطابق ایک جدید شہر کے طور پر ترقی دی جائے۔ منصوبے کے اجراء کے صرف 10 دن بعد شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت اس منصوبے کو کس قدر اہمیت دیتی ہے، اور یہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ درست فیصلے کے بعد فوری عملدرآمد کیا جائے۔ Read More »

News

امریکہ اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے دیگر ممالک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت نے جاپان کے پرل

News Read More »

جنگ مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے، چینی ایلچیمشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کافی افراتفری کا شکار ہے، زائی جون بیجنگ () چینی حکومت کے مشرقِ وسطیٰ کے امور کے خصوصی ایلچی زائی جون نے بیجنگ میں ایک خصوصی پریس بریفنگ منعقد کی، جس میں انہو ں نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور اپنے دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔پیر کے روز زائی جون نے کہا کہ اس جنگ کا دائرہ کار، شدت اور دورانیہ گزشتہ سال ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں سے تجاوز کر چکا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کافی افراتفری کا شکار ہے، اور خطے کے ممالک اور عوام کی اس وقت سب سے بڑی خواہش امن اور سکون ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنی چاہئیں، تناؤ کو مزید بڑھنے سے روکنا چاہیے، اور صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے بچانا چاہیے۔زائی جون نے کہا کہ جنگ کے پھیلاؤ کو ہر صورت روکا جانا چاہیے۔ موجودہ جنگ مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے، اور عالمی معیشت، توانائی اور جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عام شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر ہونے والے تمام حملوں کی بلا امتیاز مذمت کرتا ہے۔زائی جون نے کہا کہ یکطرفہ پسندی کی بھرپور مخالفت ہونی چاہیے۔ طاقت کا ہونا سچائی یا حق پر ہونے کی دلیل نہیں ہے، عالمی برادری کو مل کر بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور دنیا کو “جنگل کے قانون” کی طرف واپس جانے سے روکنا چاہیے۔واضح رہے کہ حال ہی میں، چینی حکومت کے مشرقِ وسطیٰ کے امور کے خصوصی ایلچی زائی جون نے مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کا شٹل ڈپلومیسی کے تحت دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، مصر کے وزرائے خارجہ اور خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرلز سے ملاقاتیں کیں، اور قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، تاکہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی جا سکے اور صورت حال کو پرامن بنانے، جنگ روکنے اور امن کے فروغ کے لیے چین کی جانب سے تعاون پیش کیا جا سکے ۔

Date . Mar/23/2026

جنگ مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے، چینی ایلچیمشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کافی افراتفری کا شکار ہے، زائی جون بیجنگ () چینی حکومت کے مشرقِ وسطیٰ کے امور کے خصوصی ایلچی زائی جون نے بیجنگ میں ایک خصوصی پریس بریفنگ منعقد کی، جس میں انہو ں نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور اپنے دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔پیر کے روز زائی جون نے کہا کہ اس جنگ کا دائرہ کار، شدت اور دورانیہ گزشتہ سال ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں سے تجاوز کر چکا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کافی افراتفری کا شکار ہے، اور خطے کے ممالک اور عوام کی اس وقت سب سے بڑی خواہش امن اور سکون ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنی چاہئیں، تناؤ کو مزید بڑھنے سے روکنا چاہیے، اور صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے بچانا چاہیے۔زائی جون نے کہا کہ جنگ کے پھیلاؤ کو ہر صورت روکا جانا چاہیے۔ موجودہ جنگ مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے، اور عالمی معیشت، توانائی اور جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عام شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر ہونے والے تمام حملوں کی بلا امتیاز مذمت کرتا ہے۔زائی جون نے کہا کہ یکطرفہ پسندی کی بھرپور مخالفت ہونی چاہیے۔ طاقت کا ہونا سچائی یا حق پر ہونے کی دلیل نہیں ہے، عالمی برادری کو مل کر بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور دنیا کو “جنگل کے قانون” کی طرف واپس جانے سے روکنا چاہیے۔واضح رہے کہ حال ہی میں، چینی حکومت کے مشرقِ وسطیٰ کے امور کے خصوصی ایلچی زائی جون نے مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کا شٹل ڈپلومیسی کے تحت دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، مصر کے وزرائے خارجہ اور خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرلز سے ملاقاتیں کیں، اور قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، تاکہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی جا سکے اور صورت حال کو پرامن بنانے، جنگ روکنے اور امن کے فروغ کے لیے چین کی جانب سے تعاون پیش کیا جا سکے ۔ Read More »

شیونگ آن نیو ایریاکو نئے عہد میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا ماڈل بننا چاہیئے ، چینی صدروسائل اور عناصر کے مناسب استعمال پر توجہ دی جائے، شیبیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جی پھنگ نے صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریاکا دورہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نےشیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مذاکرے کی صدارت کی اور اس میں ایک اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اصلاحات اور جدت کو رہنمائی کے طور پر اپنایا جائے، وسائل اور عناصر کے مناسب استعمال پر توجہ دی جائے، تاکہ شیونگ آن نیو ایریا کو نئے دور میں جدت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کا ماڈل بنایا جا سکے ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے تحت اور تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے، شیونگ آن نیو ایریاکی تعمیر اور ترقی میں اہم مرحلہ وار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنایا جائے، لوگوں کی زندگی کے معیار کو یقینی بنانے اور اسے بہتر بنانے پر توجہ دی جائے، مستقبل کے لیے سمارٹ سٹی کے انتظام کے ماڈل کی سرگرم تلاش کی جائے، اور نیلے آسمان، سبز زمین، صاف پانی کا حامل خوبصورت شیونگ آن تعمیر کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ شیونگ آن نیو ایریا اصلاحات اور جدت طرازی کو قوت کے طور پر استعمال کرے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت اور صنعتی جدت کو گہرائی میں یکجا کرے ، مقامی حالات کے مطابق نئی معیار ی پیداواری قوت کو فروغ دے، اور حقیقی جدید صنعتی نظام قائم کرے۔

Date . Mar/23/2026

شیونگ آن نیو ایریاکو نئے عہد میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا ماڈل بننا چاہیئے ، چینی صدروسائل اور عناصر کے مناسب استعمال پر توجہ دی جائے، شیبیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جی پھنگ نے صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریاکا دورہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نےشیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مذاکرے کی صدارت کی اور اس میں ایک اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اصلاحات اور جدت کو رہنمائی کے طور پر اپنایا جائے، وسائل اور عناصر کے مناسب استعمال پر توجہ دی جائے، تاکہ شیونگ آن نیو ایریا کو نئے دور میں جدت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کا ماڈل بنایا جا سکے ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے تحت اور تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے، شیونگ آن نیو ایریاکی تعمیر اور ترقی میں اہم مرحلہ وار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنایا جائے، لوگوں کی زندگی کے معیار کو یقینی بنانے اور اسے بہتر بنانے پر توجہ دی جائے، مستقبل کے لیے سمارٹ سٹی کے انتظام کے ماڈل کی سرگرم تلاش کی جائے، اور نیلے آسمان، سبز زمین، صاف پانی کا حامل خوبصورت شیونگ آن تعمیر کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ شیونگ آن نیو ایریا اصلاحات اور جدت طرازی کو قوت کے طور پر استعمال کرے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت اور صنعتی جدت کو گہرائی میں یکجا کرے ، مقامی حالات کے مطابق نئی معیار ی پیداواری قوت کو فروغ دے، اور حقیقی جدید صنعتی نظام قائم کرے۔ Read More »

On 10 October in 2014 Malala Yousafzai was in a chemistry class at her school in Birmingham. During the class she received the news that she had been awarded the Nobel Peace Prize. In line with her values, after hearing the news the youngest awarded laureate went back to her studies. Today we honour her legacy. #InternationalDayOfTheGirlChild

DATE . Oct/12/2025

On 10 October in 2014 Malala Yousafzai was in a chemistry class at her school in Birmingham. During the class she received the news that she had been awarded the Nobel Peace Prize. In line with her values, after hearing the news the youngest awarded laureate went back to her studies. Today we honour her legacy. #InternationalDayOfTheGirlChild Read More »

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج بچیوں کا عالمی دن (INTERNATIONAL DAY OF THE GIRL CHILD) منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لڑکیوں کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا، اُنہیں بااختیار بنانا اور ان کے انسانی حقوق کی تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کرنا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے Read More »

Scroll to Top