حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت میں نماز جنازہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق شہید سربراہ حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔۔۔لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہاکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران سیکیورٹی حالات کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران تدفین نہیں کی جاسکی،۔حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے گزشتہ سال 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا، ان کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top