بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک،گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر

بھارت مقامی اور غیرملکی سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیا،خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئیں،حملہ آورں نے غیر ملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مرد کو بھی قتل کر دیا،خواتین کا جنسی استحصال کرنے سے قبل ملزمان نے وہاں موجود دیگر سیاحوں کو نہر میں پھینک دیا۔
زیادتی کی شکار غیر ملکی سیاح نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا ، انکار پر ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر دوسری خاتون سے بھی تشدد کے بعد زیادتی کی گئی۔ بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پر حملہ کیا جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے

DATE . Mar/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top