💧 پانی بچاؤ — پاکستان بچاؤ! 💧
کیا آپ جانتے ہیں؟
Alarming Situation💦💦
چین نے اب تک 90,000 سے زائد ڈیمز تعمیر کیے ہیں اور مزید بنا رہا ہے تاکہ ہر فرد کی پانی کی ضرورت پوری ہو سکے۔
بھارت نے بھی 5,000 سے زیادہ ڈیمز تعمیر کر لیے ہیں۔
پاکستان میں صرف 73 بڑے ڈیمز ہیں جو 15 میٹر سے زیادہ اونچائی رکھتے ہیں ۔ اگر تمام اقسام کے ڈیمز، ریزروائرز اور بیراجز کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد 374 بنتی ہے ۔
یہ تعداد 25 کروڑ عوام کے لیے ناکافی ہے!
جب ایک گھر میں ٹنکی نہ ہو تو پانی محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔ بعینہٖ، ایک ملک میں ڈیمز پانی کی ٹنکیوں کی مانند ہوتے ہیں، جن کے بغیر ہم بارش کے پانی کو ذخیرہ نہیں کر سکتے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ جتنی بھی بارشیں ہوتی ہیں، وہ قیمتی پانی صرف سمندر میں جا گرتا ہے اور ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
پہلے پاکستان میں بارشیں زیادہ ہوتی تھیں، اب وہ تسلسل نہیں رہا۔ لیکن جتنی بھی بارشیں ہوتی ہیں، اگر ہم ڈیمز بنائیں تو یہ پانی ضائع ہونے کے بجائے محفوظ ہو سکتا ہے — ہماری فصلوں، گھریلو استعمال اور بجلی کے لیے کام آ سکتا ہے۔ ورنہ یہ قیمتی پانی ہر سال سیلاب کی شکل میں سمندر میں جا کر ضائع ہو جاتا ہے۔
🚨اب وقت ہے سوچنے اور عمل کرنے کا!
🚨عوام کو چاہیے کہ اللہ پاک کی نافرمانی کو چھوڑ دیں۔ 5 وقت کی نماز کا اہتمام کریں، اور گناہوں سے توبہ کریں۔
حکمرانوں کو چاہیے کہ:
🚨غیر ضروری اخراجات ختم کریں
🚨فضول خرچی سے بچیں
🚨عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں
🚨فوری طور پر نئے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دیں
✨کیونکہ عوام ٹیکس اس لیے دیتی ہے کہ ان کی زندگی آسان ہو، نہ کہ حکمرانوں کی عیاشیاں بڑھیں
آئیں، متحد ہو کر مطالبہ کریں:
✨”ڈیم بناؤ، پانی بچاؤ، پاکستان سنوارو!”
DATE . JUN/11/2025