وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطر کے ہم منصب سے ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پرگفتگو،انسداد منشیات و سمگلنگ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

News Image

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیرِ داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی۔ایکس پر اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف اہم مسائل سمیت علاقائی اور دوطرفہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سےتفصیل سے بات کی گئی۔ انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک نے اس شعبے میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ قطر کے وزیرِ داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے لیے جدید فائرنگ رینج کے قیام میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، جو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔

DATE . Nov/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top