
اٹلی:اطالوی فٹبال لیگ ’سری اے‘ میں میلان نے انٹر کو ہرادیا۔میلان میں کھیلے گئے میچ میں میلان نے ایک گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ’کرسچن پولیسِچ‘ نے کھیل کے54ویں منٹ میں کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر میلان کی ٹیم 25پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ روما 27پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
DATE . Nov/25/2025


