تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، زمبابوے کو 69 رنز سے شکست

News Image

راولپنڈی:تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، زمبابوے کو 69رنز سے شکست دی۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر195رنز بنائے۔ صائم ایوب 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 103رنز کی شراکت قائم ہوئی۔دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 63رنز بنائے۔

بابراعظم نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 74رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 2چھکے اور7چوکے شامل تھے۔فخرزمان نے10گیندوں پرناٹ آؤٹ27رنز سکور کئے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضانے 2وکٹیں حاصل کیں۔

DATE . Nov/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top