
چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز 24 نومبر سےاسلام آباد میں ہو گا۔
28 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں عالمی رینکنگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں چیمپئن شپ کی تفصیلات بتائی گئیں۔ چیمپئن شپ میں جمہوریہ چیک، مصر، ہانگ کانگ، چین ، جاپان، ملائشیا اور سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پاکستان کے سات نامور قومی کھلاڑی بھی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ مصر کے کریم الحمامی ٹاپ سیڈ اورپاکستان کے نور زمان کو سیکنڈ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔
DATE . Nov/25/2025


