چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت مثبت رہی، چینی وزارت خارجہ

چینی اور امریکی سربراہان مملکت نے متواتر تبادلوں کو برقرار رکھا ہے، تر جمان

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک بات چیت کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز سے ہی چینی اور امریکی سربراہان مملکت نے متواتر تبادلوں کو برقرار رکھا ہے۔ اس کال کا آغاز امریکہ کی طرف سے کیا گیا تھا اور ماحول مثبت، دوستانہ اور تعمیری رہا، جو چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

DATE . Nov/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top