وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات ،ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ ،ٹیکنالوجی سے چلنے والی معاشی ترقی پر گفتگو

News Image

دوحہ:جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس کی سائیڈ لائنز پر وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی معاشی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کنیکٹیویٹی، اِنکلیوسیویٹی اور انوویشن پر مبنی ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بھرپور پیش رفت کر رہا ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے راستوں پر اتفاق کیا گیا۔فاقی وزیر نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کے تحت مشترکہ منصوبوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

DATE . Nov/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top