وزیراعظم سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات،خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں پرزور

News Image

اسلام آباد: وزیر اعظم سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔


وزیر اعظم سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر لاریجانی اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے بھی وسیع اور باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں پاکستان ایران تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی موقف کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ایران کی یکجہتی پر اپنا اور ملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر لاریجانی نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی وکالت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی حمایت اور پاکستان- ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں یہ طے کیا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور روابط/مواصلات میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

DATE . Nov/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top