
اسلام آباد: پانچ سال سے کم عمر بچوں میں نمونیا پر قابو پانے کے حوالے سے انٹرنیشنل ریسرچ فورس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام ڈائیلاگ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نمونیا کی روک تھام اور علاج کے عمل میں کئی خلا موجود ہیں جنہیں مشترکہ کوششوں سے دور کیا جا سکتا ہے۔ والدین اور کمیونٹی میں محدود آگاہی، بنیادی صحت کے مراکز میں طبی آلات کی کمی اور ہیلتھ ورکرز کی ناکافی تربیت بچوں کی دیکھ بھال میں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کے حل کے بغیر بچوں کی نمونیا سے ہونے والی اموات کم کرنا اور عالمی ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط بنیادی صحت کا نظام، کمیونٹی سطح پر آگاہی اور تشخیص و علاج تک مساوی رسائی بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
DATE . Nov/26/2025


