ہاکی لیجنڈز کا جرنلسٹس الیون کو سنسنی خیز میچ میں 6 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ہاکی لیجنڈز اور جرنلسٹس الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالا میچ لیجنڈز الیون نے چھ کے مقابلے میں آٹھ گول سے اپنے نام کیا۔ لیجنڈز الیون کی قیادت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کی۔جرنلسٹس الیون افضل بٹ کی قیادت میں میدان میں اتری۔لیجنڈز الیون کی طرف رانا مجاہدنے ہیٹ ٹرک کی۔شہباز سینئر، طاہر زمان اور انجم سعید نے ایک ایک گول کیا۔ جرنلسٹس الیون کی طرف سے عنصر بھٹی، ناصر اسلم راجہ، افضل جاوید ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔میچ نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی جبکہ ہاکی لیجنڈز کی فٹنس اور مہارت بھی قابل تحسین رہی۔

Date . Nov/ 27/ 2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top