ای سی او، رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

News Image

استنبول: ای سی او رکن ممالک نے تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔پاکستان، ترکیہ، ایران اور کرغزستان نے مشترکہ طور پر یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یادداشت کا مقصد تجارت کا فروغ، مارکیٹ معلومات کا تبادلہ اور کاروباری تعلقات کا استحکام ہے۔

ساتھ ہی، کسٹمز انتظامیہ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے، جو کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی، نفاذ میں تعاون اور سرحد پار تجارت کی موثر نقل و حرکت کو فروغ دے گا۔معاہدہ کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی، نفاذ میں تعاون اور سرحد پار تجارت کی موثر نقل و حرکت کو فروغ دے گا۔

DATE . Nov/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top