پاکستان ٹیلی وژن کو 2027 تک آئی سی سی کے نشریاتی حقوق مل گئے

News Image

اسلام آباد :پاکستان ٹیلی وژن کو 2027 تک آئی سی سی کے نشریاتی حقوق مل گئے۔ پی ٹی وی 2027 تک تمام آئی سی سی ایونٹس پاکستان میں نشر کرے گا۔

آ ئی سی سی کے نئے سائیکل میں مردوں اور خواتین کے سینئر آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19 ایونٹس بھی شامل ہیں۔مردوں کے ایونٹس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027 اور ورلڈ کپ 2027 شامل ہے ۔ پی ٹی وی آئندہ سال ہونےوالا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان میں براہ راست دکھائے گا۔

خواتین کے ایونٹس میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی 2027 اور انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2027 شامل ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او سنجوگ گپتا کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے لیے اہم قدم ہے۔

DATE . Nov/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top