سہ فریقی ٹی 20سیریز :چھٹے میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6رنز سے کامیابی

راولپنڈی:سہ فریقی ٹی 20سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6رنز سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے 20اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔’’پاتھم۔نسانکا‘‘ کے 8 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ’’کامل۔مشارا‘‘ اور ’’کوسل مینڈس‘‘ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔’’کامل۔مشارا‘‘ نے 48 گیندوں پر 76رنز سکور کئے جس میں 3چھکے اور6چوکے شامل تھے۔’’کوسل مینڈس‘‘ نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے۔’’جانتھ۔لیانیج‘‘24رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔سلمان مرزا اور صائم ایوب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔جواب میں پاکستان کی ٹیم 20اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بناسکی۔صاحبزادہ فرحان نے 9 اورصائم ایوب نے 27 رنز بنائے۔ بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان ایک رن بناسکے۔عثمان خان نے 23 گیندوں پر 33رنز کی اننگز کھیلی۔سلمان علی آغا اورمحمد نواز کے درمیان 70رنزکی شراکت قائم ہوئی۔ محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27رنز جوڑے۔سلمان علی آغا نےناٹ آؤٹ 63رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگزمیں 3چھکے اور4چوکے شامل تھے۔سری لنکاکی جانب سے ’’دشمنتھا۔چمیرا‘‘ نے 4وکٹیں حاصل کیں۔تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔

Date . Nov/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top