اسلام آباد:پاکستان کے اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی اے ٹی پی چیلنجر کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ڈبلز میں اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی نے ’’تیموفی دریس پاسکو‘‘ اور’’ایوان گریٹسکی‘‘کو چھ۔ سات،سات ۔پانچ اور دس۔ چھ سے ہراکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔سنگلز میں برطانیہ کے ’’جے کلارک‘‘ نے بلغاریہ کے ’’دنکو دنیوو‘‘ کو چھ۔ دو، چھ۔ سات اور چھ ۔دو سے ہرایا۔یوکرین کے ’’ویدم ارسو‘‘ نے ’’تیموفی دریس پاسکو‘‘ کے خلاف چھ۔ دو اور چھ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی۔جمہوریہ چیک کے ’’ڈومنیک پالان‘‘ نے اٹلی کے ’’لیونارڈو بوریلی‘‘ کو سات۔ چھ اور چھ۔ چار سے شکست دی۔
Date . Nov/28/2025



