پاکستان اور یورپی یونین کا مضبوط تجارتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کمیشن کے مانیٹرنگ مشن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین نے مضبوط تجارتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ مشن کی قیادت سرجیو بلیبریا کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیر تجارت نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور جی ایس پی پلس نے تجارت، روزگار، خواتین بااختیاری اور پائیدار ترقی کو مضبوط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے اور پانچویں دو سالہ جائزے میں پاکستان کی پیش رفت کو تسلیم کیے جانے کی امید ہے۔جام کمال خان نے نئے جی ایس پی پلس فریم ورک میں ضرورت سے زائد شرائط شامل نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے ایتھنول پر جی ایس پی مراعات واپس لیے جانے پر تشویش ہے کیونکہ اس فیصلے سے کسانوں کی روزی متاثر ہوئی ہے۔ وزیر تجارت نے باسمتی چاول کی جی آئی رجسٹریشن کے منصفانہ عمل کی یقین دہانی کی بھی امید ظاہر کی۔ملاقات میں جام کمال خان نے سندھ اجرک، پنک سالٹ اور آم کو بھی جی آئی تحفظ دینے کی سفارش کی۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور یورپی یونین کی مستحکم جی ایس پی پلس شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Date . Nov/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top