
لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطینی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام پختہ عزم اور یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خو دارادیت کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، ان کی ہمت اور غیر متزلزل حوصلے نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ فلسطینی شہریوں کو خوراک ، علاج ، صاف پانی ، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں ۔
انہوں نے اپیل کی کہ عالمی برادری بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں قابو کرے اور فلسطینی عوام کےلئے پائیدار امن اور انصاف یقینی بنانے کےلئے فوری اقدامات کرئے ۔
DATE . Nov/29/2025


