
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے تحت یہ دن اسرائیل کی بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں سیمینارز اور تقاریب کے ذریعے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
دنیا کے کئی شہروں میں آج جلوس، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، جن میں غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ شرکاء فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں جبکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس دن کی مناسبت سے اسرائیلی حملوں کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
DATE . Nov/29/2025


