
اسلام آباد:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت فرح ناز اکبرنے کہا کہ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اوران کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے ۔ اسلام آباد میں عیسائی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ وومن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔
پارلیمانی سیکرٹری نے عیسائی کمیونٹی کی خواتین سے ملاقات کی بالخصوص خواتین کے مختلف مسائل سنے اور متعلقہ اداروں کے ذریعے فوری حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن عوامی خدمت، سہولتوں کی فراہمی اور مسائل کا بروقت حل ہے۔فرح ناز اکبر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری کی ہے۔
DATE . Nov/30/2025


