افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے،وائٹ ہاوس

News Image

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی شخص کو امریکہ سے نکال دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک سے باہر نکالنا پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملکی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور ان کے اقدامات کے نتیجے میں غیر قانونی امیگریشن میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے اور مستقبل کے لیے سخت جانچ کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

DATE . Dec/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top