وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔


اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

DATE . Dec/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top