
قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ڈی-8 وزرائے تجارت اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مصری وزیر سرمایہ کاری و خارجہ تجارت حسن الخاطب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور مصر کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات پر وفاقی وزیر تجارت نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوری 2024 میں قاہرہ میں پی اے ٹی ڈی سی اور سنگل کنٹری نمائش میں پاکستان کی 113 کمپنیوں نے شرکت کی۔
انہوں نے پاک–مصر تعلقات کو مضبوط، جامع اور وسیع اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر زوردیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2024ء میں پاکستان اور مصر کی باہمی تجارت 208.32 ملین امریکی ڈالر تک پہنچی۔
وفاقی وزیر تجارت نےپاکستان–مصر کے جوائنٹ بزنس کونسل کو دوبارہ فعال بنانے کی اہمیت پر زوردیا۔
عرب جمہوریہ مصر کے وزیر تجارت نے پاکستان اور مصر کے تاریخی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیامصری وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے حالیہ روابط دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔
مصری وزیر خارجہ کے حالیہ دورے سے پاک–مصر تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کو دہرایا۔
فوڈ افریقہ، فارماکونیکس، آٹو ٹیک، افریقہ ہیلتھ ایکس کون، فوڈاگ پاکستان اور ٹیکسپو پاکستان جیسے تجارتی فئرز میں قریبی تعاون کی تعریف کی۔علاوہ ازیں دونوں وزراء نے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
DATE . Dec/3/2025


