
لاہور:وزیراعلی مریم نوازشریف کا ’’ستھرا پنجاب پراجیکٹ ‘‘برطانیہ میں ماڈل بن گیا ۔کوپ 30،فوربز اور بلوم برگ کے بعد بی بی سی بھی ستھرا پنجاب پراجیکٹ کا معترف ہوگیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق تاریخ میں پہلی بار کسی برطانوی شہر کے وولینٹئیرز گروپ نے صفائی کیلئے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی ہے ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے برمنگھم کے رضا کاروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں بریفنگ دی ۔ اجلا س میں پنجاب کےماڈل اور مقامی مسائل کے حل سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کیا گیا ۔
بی بی سی نے کہا ہے کہ پنجاب کےماہرین اور برمنگھم رضا کاروں کی ڈیجیٹل پارٹنر شپ نے کئی مفروضے بدل دیئے اور اب پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان ’’ستھرا پنجاب ‘‘ دنیا بھر کے اداروں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے ۔
بی بی سی نے کہا کہ پنجاب سے سیکھ کر احساس ہوا کہ ہم مغرب میں رہ کر ذمہ داری سے پیچھے رہ گئے ۔برمنگھم میں ابلتے کوڑا دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ستھرا پنجاب ماڈل ثابت ہوا ہے ۔
برطانیہ کے والینٹیرز گروپ سے ستھرا پنجاب کا پہلا رابطہ کوپ 30میں ہوا ۔بلوم برگ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ ماحول دوست سرگرمیوں سے پنجاب کی معیشت میں سالانہ 300ارب روپے کا اضافہ کررہا ہے۔
DATE . Dec/14/2025


