
لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں کرسمس ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کی۔
ریلی مال روڈ پر سیکرڈ ہارٹ چرچ سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی، جیل روڈ اور گلبرگ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں مسیحی برادری کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ ملک میں مسیحی برادری سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستانی معاشرہ امن، بھائی چارے اور اخوت کی زندہ مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ترجیح ہے۔
DATE . Dec/15/2025


