
نیویارک:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہےکہ پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی نمبرون لیگ بناناچاہتے ہیں۔
نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہے،پاکستان سپر لیگ میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنے صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتاہے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتاہے، پی ایس ایل میں نئی بڈشفاف ہوگی۔
پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے، ایونٹ میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں۔سابق قومی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہاہے اور لیگ کی کامیابی پورے پاکستان کے لئے باعث فخرہے۔
پی ایس ایل کے سی ای اوسلمان نصیر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ممالک ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں،پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شناخت کا ذریعہ بھی بن چکی ہے۔امریکہ میں پاکستانی سفیررضوان سعیدشیخ نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ عالمی سطح پربرانڈبن کرابھررہاہے،کھیل سفارتکاری اور ثقافتوں کی پہچان کا بڑاذریعہ ہیں۔
DATE . DEC/16/2025


