
اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پیشہ ورانہ کامیاب کاروائی کے نتیجے میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سات خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
صدرِ مملکت اور وزیر اعظم نے آپریشن کو ریاستی رٹ کے مؤثر نفاذ اور قومی سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران اور جوان ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
قوم ارض وطن کی خاطر عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔
DATE . Dec/16/2025


