
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزدسفیر مریم مدیحہ آفتاب نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ آئرلینڈ کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت، تجارت، اور سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی سفیر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے سفیر کو ہدایت کی کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری،دو طرفہ تجارت کو بڑھانا،اہم ٹیکنالوجیز، اور نئے شعبوں میں تعاون، تعلیم اور ثقافت سمیت تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
DATE . Dec/17/2025


