انڈر19ایشیا کرکٹ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

News Image

دبئی :پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ میچ میں پاکستان انڈر 19 نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔ احمد حسین نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

جواب میں یو اے ای کی ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

گروپ اے سے پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

خیال رہے کہ انڈر19ایشیا کرکٹ کپ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایاجارہاہے ۔

DATE . Dec/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top