محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت ، مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام

News Image

اسلام آباد: لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کا 54ویں یومِ شہادت ۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی سے کیا گیا، جہاں علماء کرام نے شہید کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

علماء کرام نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان آج قائم و دائم ہے اور وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان حقیقی عزت اور تکریم کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا مقدس لہو پوری قوم پر قرض ہے اور زندہ و باشعور قومیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

علمائے کرام نے واضح کیا کہ جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ رسوائی اور نقصان کا شکار ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید دھرتی کے دلیر سپوت تھے اور قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ شہداء کی قربانیاں ملکی استحکام، وقار اور قومی عظمت کی علامت کے ساتھ ساتھ پوری قوم کا فخر بھی ہیں۔

DATE . Dec/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top