چینی شینڈونگ زِنکسو گروپ کے وفد کی وزیرِ بحری امور سے ملاقات، پورٹ قاسم میگا صنعتی منصوبے پر مشاورت

News Image

اسلام آباد: چینی شینڈونگ زِنکسو گروپ کے وفد نے وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں پورٹ قاسم پر مجوزہ میگا صنعتی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران پورٹ قاسم میں جامع بحری صنعتی کمپلیکس کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے پر ایک سے دو ارب یورو تک سرمایہ کاری کا امکان ہے، جو منظوری کی صورت میں پاکستان کی بڑی صنعتی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل جیٹی کی بحالی اس منصوبے کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق شینڈونگ زِنکسو گروپ پورٹ قاسم پر جہاز سازی اور جہاز توڑنے کی صنعت قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ پورٹ سے منسلک جدید اسٹیل مل کے قیام کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ویلیو ایڈیشن بڑھانے اور ماحولیات کو ترجیح دینے پر زور دیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کے ذریعے اسٹیل مصنوعات میں درآمدی انحصار کم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

DATE . Dec/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top