
اسلام آباد:وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیہ گٹیریز نے ملاقات کی ۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں اے ڈی بی کی جانب سے مسلسل معاونت کو سراہا۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ترقیاتی وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ترقیاتی منصوبوں کے بروقت نفاذ میں اے ڈی بی اور عالمی بینک کی معاونت قابل ستائش ہے۔
ڈی جی لیہ گٹیریز نے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے، میکرو اکنامک بحالی اور مالی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابل تحسین قراردیا، انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا حکومت کی جانب سے ایک اچھا قدم ہے۔ڈی جی لیہ گٹیریز نے کہا حکومت کی جانب سے ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا قابل تحسین ہے۔
ملاقات میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین، اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے
DATE . DEC/18/2025


