توشہ خانہ ٹو کیس ،با نی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

News Image

اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت دونوں ملزمان کو سات سات سال کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنادی۔13جولائی 2024 کو نیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈالی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 37 دن تک اڈیالہ جیل میں نیب کی تحویل میں رہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

DATE . Dec/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top