باغبانی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب، وزارتِ تجارت کا پہلا پوڈکاسٹ لانچ

News Image

اسلام آباد:باغبانی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزارتِ تجارت نے اپنا پہلا پوڈکاسٹ لانچ کر دیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت کے پہلے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔

پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی) کے تحت باغبانی کے فروغ کے لیے ’’ہارٹیکلچر ہورائزنز‘‘ پوڈکاسٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جو کسانوں، برآمد کنندگان اور پالیسی سازوں کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ باغبانی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آم، کینو اور آلو کی پیداوار بڑھانے پر خصوصی پوڈکاسٹ سیریز ہوں گی۔

پوڈکاسٹ میں عالمی ماہرین شرکت کریں گے جہاں جدید زرعی تجربات شیئر کیے جائیں گے، جبکہ پوسٹ ہارویسٹ نقصانات اور موسمیاتی چیلنجز پر جامع گفتگو بھی کی جائے گی۔

DATE . Dec/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top