
اسلام آباد:پارلیمان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو اکاؤنٹس کی سالانہ اسٹیٹمنٹس کی تیاری کے لئے چھ ماہ کا وقت دے دیا۔
کنونیئر شاہدہ اختر علی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق 2002 سے 2018 تک ان کا کوئی فنانشل اسٹیٹمنٹ نہیں ہے ایچ ای سی حکام نے کہا کہ ہم ایک سال میں مکمل کر لیں گے۔
ذیلی کمیٹی نے ایچ ای سی کے 2003 میں سیٹ کئے ٹارگٹ کے حصول اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے امور پر بھی غور کیا۔
DATE . Dec/20/2025


