خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد، شہداء کے مزارات پر حاضری

News Image

گڑھی خدا بخش: خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش پہنچ گئیں۔ انہوں نے دخترِ مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر بھی فاتحہ پڑھی۔ بعد ازاں انہوں نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر پھول چڑھائے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر عوامی خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

DATE . Dec/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top