
ملتان: ملتان میں کرسمس کی تقریبات جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ پرامن اور باوقار انداز میں منعقد ہوئیں۔ تقریبات میں گیریژن اور سٹیشن کمانڈرز نے شرکت کر کے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔
تقریبات میں شریک مسیحی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنے مذہبی تہوار آزادی اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں جبکہ مسیحی برادری نے پاکستان کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
DATE . Dec/26/2025


