بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

News Image

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے 25 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔

DATE . Dec/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top