
پیزا :اطالوی فٹبال لیگ، سری اے میں ’یووینٹس‘ نے ’پیزا‘ کو شکست دے دی۔
پیزا میں کھیلے گئے میچ میں یووینٹس نے پیزا کے خلاف دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔73ویں منٹ میں ’پیئر کالولو‘ نے گول کرکے یووینٹس کو برتری دلائی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول ’کینان یلدرز‘ نے کھیل کے اختتامی لمحات میں کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر یووینٹس تیسرے نمبر پرہے، جبکہ پیزا ریلی گیشن کا شکار ہے۔انٹر33پوائنٹس کے ساتھ پہلے سرفہرست ہے۔
DATE . Dec/29/2025


