نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور تبوک کے گورنر کا ٹیلی فونک رابطہ، نئے سال کی مبارکباد

News Image

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار اور تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران شہزادہ فہد بن سلطان نے نائب وزیرِ اعظم کو تبوک کے دورے کی دعوت دی۔

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے پاک-سعودی تعلقات کے فروغ اور مضبوطی کے لیے شہزادہ فہد بن سلطان کی ذاتی دلچسپی اور تعاون کو سراہا۔

DATE . Dec/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top