وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کاافتتاح کردیا

News Image

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کاافتتاح کردیا۔نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ارینا کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی شامل تھے۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر تعمیر کیے گئے ایرینا کی خصوصی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز تھیں۔نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی۔ایرینا میں توسیع کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

نئی تعمیرات میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک شامل ہیں ۔ارینا میں تحریکِ آزادی سے آج تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم بھی تعمیر کیا گیا۔اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس بھی شامل ہیں ۔

وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا۔اس کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم 115 میٹر بلند تھا، اب 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے جو کہ ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔

DATE . Jan/2/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top