گورنر پنجاب کا مسابقتی کمیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ، ادارہ جاتی اصلاحات اور انفورسمنٹ اقدامات پر بریفنگ

News Image

اسلام آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کبیر سدھو نے گورنر پنجاب کو ادارے میں جاری اصلاحات، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین کمپٹیشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مؤثر پیروی اور انفورسمنٹ اقدامات کے باعث زیر التوا مقدمات میں 70 فیصد کمی لائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن کی جانب سے اب تک 2.36 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں جبکہ صرف 2025 کے دوران 93 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق ممکنہ خلاف ورزیوں پر کمپٹیشن کمیشن نے 47 شوکاز نوٹس جاری کیے جبکہ کارٹلائزیشن اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ مسابقت کے فروغ کے لیے قانون کا یکساں اطلاق ناگزیر ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کمپٹیشن کمیشن کے انفورسمنٹ اقدامات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصفانہ مقابلے اور صارفین کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط اور خودمختار کمپٹیشن کمیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

DATE . Jan/2/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top