
بیجنگ:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے، سفیر یوئے شیاویونگ نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکل( اتوار کو)چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ ساتویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک نے 2026 کے دوران اس تاریخی موقع کی مناسبت سے مختلف اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔
DATE . Jan/4/2026


