
اسلام آباد: پاکستان کے معروف معیشت دان، سابق جوائنٹ چیف اکنامسٹ مرحوم ڈاکٹر اقدس علی کاظمی کی رسم قل(کل) 4 جنوری اتوار کو لاہور میں ہوگی۔ڈاکٹر اقدس علی کاظمی یکم جنوری 2026 کو انتقال کر گئے تھے۔ وہ سابق ایم پی اے سید علی عباس (گُل آغا) کے داماد تھے۔
مرحوم ڈاکٹر اقدس علی کاظمی پنجاب یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز بھی پڑھاتے تھے انہوں نے نوجوانوں کی تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ان کی علمی خدمات اور معیشت کے شعبے میں اہم کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم ڈاکٹر اقدس علی کاظمی کی رسمِ قل 4 جنوری 2026، اتوار کو صبح 11:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ان کے رہائشی مکان 93-E، ویلنشیا ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوگی۔
DATE . Jan/4/2026


