نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بیجنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کے کامیاب انعقاد کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 2026 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی معزز رہنما تھے، جو چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر چین گئے۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے اعتماد اور مضبوط تعلقات کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

بیجنگ میں ہونے والے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ پاکستان اور چین نے آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت، رابطہ کاری اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کے علاوہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کی اعلیٰ قیادت اور سینئر حکام سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی استحکام اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

DATE . Jan/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top