
جدہ:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراو آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے او آئی سی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسرائیل کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے معاملے پر او آئی سی کے 22ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
او آئی سی سیکریٹر یٹ پہنچنے پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اور پاکستان کے او آئی سی میں مستقل نمائندے سفیر فواد شیر نے ان کا استقبال کیا۔
DATE . Jan/11/2026


