
جدہ: اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران پاکستان، پاکستانی عوام، ملک کے امن و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
DATE . Jan/12/2026


