وزیراعظم کی مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد

News Image

لاہور:وزیراعظم مرحوم مہتممِ اعلیٰ جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے۔جامعہ اشرفیہ لاہور میں وزیراعظم نے موجودہ مہتمم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، سابقہ مہتمم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ لاہور کی وفات پر تعزیت کی۔نائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے صاحبزادے زبیر حسن اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے.

وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی اسلام کے لیے انجام دی گئی خدمات کو عالمِ اسلام میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر وہ وقت بھی یاد کیا جب وہ اپنے والدِ محترم میاں محمد شریف کے ہمراہ ایک طویل عرصے تک جامعہ اشرفیہ لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلسل حاضر ہوتے رہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو ہر لحاظ سے قابلِ ستائش اور قابلِ تحسین ہے۔

دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

DATE . Jan/12/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top